Showing posts with label hadees. Show all posts
Showing posts with label hadees. Show all posts

12/26/2014

سنّت

درس حدیث 

سنّت کہ مطابق تھوڑا سا عمل بھی اس بہت سے عمل سے کہیں بہتر ہے 

جو بدعت کہ طور پر کیا جائے جس نے میری سنّت پر عمل کیا وہ میرا ہے
 
اور جس نے میری سنّت کو چھوڑا  وہ میرا نہی ہے 

(مصنّف عبدل رازق حدیث ٢٠٥٦٨ درجہ سہی جلد ١١ پیج ٢٩١ کتابل علم)

12/11/2014

سورج یا چاند میں گہن

سورج یا چاند میں گہن لگے تو خدا کی یاد میں لگ جائیے 

.اس سے دعائیں کیجیے صدقہ و خیرات کیجیے 

مفہوم حدیث

سورج اور چاند خدا کی دو نشانیاں ہیں کسی کہ مرنے یا پیدا ہونے 

سے اس میں گہن نہی لگتا جب تم دیکھو کہ ان میں گہن لگ گیا ہے 

تو خدا کو پکارو اس سے دعائیں کرو اور نماز پڑھو یہاں تک کہ 

سورج یا چاند صاف ہوجاۓ 

(بخاری ، مسلم)

12/09/2014

تاجر ہی گنہگار ہیں

مفہوم حدیث


صحابہ کرام نے پوچھا کیا الله نے خرید و فروخت کو حلال 

قررار نہی دیا ؟ آپ صلی الله و علیھ وسّلم نے فرمایا 

ہاں) لیکن جب تاجر بات کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں)

قسمیں کھاتیں ہیں  اور گنہگار ہوجاتے ہیں 

مسند احمد حدیث ١٥٧٠٧  جلد ٣پیج ٤٤٤ 

امّت کا بہترین طبقہ

مفہوم حدیث 


میری امّت کا سب سے بہترین طبقہ وہ ہے جو میرے ساتھ ہے 

(یعنی (صحابہ) پھر وہ ہے جو ان کہ ساتھ ہوگا یعنی (تابعین

(پھر وہ ہیں جو ان کہ ساتھ ہوگا یعنی (تباتابعین

مسلم حدیث ٦٤٦٩  

جنازے کہ آداب

مفہوم حدیث


جب تم جنازے کو دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ اور جو لوگ جنازے کہ ساتھ جایئں وہ  اس وقت تک نہ بیٹھیں جب تک جنازہ نہ رکھا جائے 

12/07/2014

غسل جنابت کا طریقہ

مفہوم حدیث 


حضرت محمّد صلی الله و علیھ وسّلم غسل جنابت کرتے 

تو پہلے دونو ہاتھ دھوتے پھر بایں ہاتھ سے استنجا والی 

جگہ کو دھوتے اور داہنے ہاتھ سے اس پر پانی ڈالتے 

پھر وضو کرتے جیسے نماز کہ لیے وضو کرتے تھے 

پھر پانی لیتے اور بالوں کی جڑوں میں انگلیاں ڈال کر 

وہاں پانی پوھنچاتے جب دیکھتے کہ بال تر ہوگے ہیں 

پھر اپنے دونو ہاتھ بھر کر ٣ دفعہ پانی سر پر ڈالتے 

پھر سارے جسم پر پانی ڈالتے اور آخر میں دونو پاؤں دھوتے 

(مسلم حدیث ٧١٨)

12/06/2014

میّت کہ آداب

مفہوم حدیث 


اپنے مرُدوں کی خوبیاں بیان کیا کرو اور ان کی برائیوں سے 

(زبان کو بند رکھا کرو (ابو داوود

جب کوئی شخص مرتا ہے اور اس کہ چار پڑوسی اس کہ بھلا 

ہونے کی گواہی دیتے ہیں تو خدا فرماتا ہے 

"میں نے تمہاری شہادت قبول کر لی اور جن باتوں کا تمہے علم نہی تھا 

(وہ میں نے معاف کردیں" (ابن حبان

12/05/2014

نماز جمعہ کا بیان

مفہوم حدیث


حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنہہ کا بیان ہے کہ 

حضرت محمّد صلی الله و علیھ وسّلم نے  فرمایا

جو شخص جمعہ کہ روز نہایت اہتمام کہ ساتھ 

اس طرح نہایا جیسے پاکی حاصل کرنے کہ لیے غسل کرتے ہیں 

پھر اول وقت مسجد میں جا پوہنچا تو گویا کہ اس نے اونٹ کی قربانی کی 

اور جو اس کہ بعد دوسری سعا ت میں پوھنچا تو اس نے گاۓ یا بھینس 

کی قربانی کی اور جو اس کہ بعد تیسری  سعا ت میں پوھنچا تو اس نے 

سینگھ والے مینڈے کی قربانی کی اور جو چوتھی سعا ت میں پوھنچا تو 

گویا اس نے خدا کی راہ میں ایک انڈا عطا کیا پھر جب خطیب خطبہ پڑھنے کہ لیے 

نکل آیا تو فرشتے مسجد کا دروازہ چھوڑ کر خطبہ سننے اور نماز پڑھنے کہ لیے 

مسجد میں آ بیٹھتے ہیں 

(بخاری ، مسلم)

نماز

مفہوم حدیث

جب تم میں سے کوئی شخص اچھی طرح وضو کرے 

اور پھر نماز کہ لیے جائے تو جب بایاں (لفٹ) پاؤں 

اٹھاےگا تو اس سے ایک گناہ معاف کردیا جاےگا 

اور دایاں (سیدھا) پاؤں اٹھانے پر اس کہ لیے ایک نیکی لکھی 

جاےگی  اور یہ سلسلہ مسجد میں داخل ہونے تک جاری رہے گا 

مستدرک حکیم حدیث ٨٩٩ 
درجہ سہی 
کتاب س صلات 
.روی ابن عمر رضی الله تعالیٰ عنہہ 

جمعہ مبارک 

12/04/2014

جمعہ کا مبارک دن

مفہوم حدیث 


حضرت محمّد صلی الله و علیھ وسّلم نے فرمایا 

جمعہ کہ دن میں ایک ایسی مبارک ساعت ہے کہ بندہ 

اس میں جو بھی دعا مانگتا ہے وہ قبول ہوجاتی ہے 

(بخاری)

پانچ عمل

مفہوم حدیث


حضرت محمّد صلی الله و علیھ وسّلم نے فرمایا 

پانچ عمل ایسے ہیں کہ جو شخص ان کو ایک دن 

کرےگا خدا اس کو جنّت والوں میں لکھ دیگا 

١ بیمار کی عیادت کرنا 

٢ جنازے میں شریک ہونا 

٣ روزہ رکھنا 

٤ نماز جمعہ پڑھنا 

٥ غلام کو آزاد کرنا 

جمعہ کہ آداب

مفہوم آحادیث


حضرت عبد الله بن عمر کہتے ہیں 

حضرت محمّد صلی الله و علیھ وسّلم نے فرمایا 

جب کوئی جمعہ کی نماز پڑھنے آ ے تو اسے غسل 

(کر کہ آنا چاہیے    (بخاری ، مسلم

حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنہہ کا بیان ہے 

حضرت محمّد صلی الله و علیھ وسّلم نے فرمایا 

ہر مسلمان پر خدا کا یہ حق ہے کہ ہر ہفتے میں غسل کرے 

.سر اور بدن کو دھوے 


حضرت محمّد صلی الله و علیھ وسّلم نے فرمایا 

جمعہ کہ دن ہر بالغ جوان کہ لیے غسل کرنا لازمی ہے 

اور مسواک کرنا اور خوشبو لگانا بھی اگر میّسر ہو 

(بخاری،مسلم)

12/03/2014

قرآن کی تلاوت

مفہوم حدیث


حضرت محمّد صلی الله و علیھ وسّلم نے فرمایا 

قرآن پڑھنے والے سے قیامت کہ روز کہا جاےگا 

جس ٹھہراؤ اور خوش اخلاقی کہ ساتھ تم دنیا میں 

بنا سنوار کر قرآن پڑھا کرتے تھے اسی طرح قرآن پڑھو 

اور ہر آیت کہ صلے میں ایک درجہ بلند ہوتے جاؤ 

تمہارا ٹھکانہ تمہاری تلاوت کی آخری آیت کہ قریب ہے 

(ترمذی)  

نماز میں صف کی اہمیت

مفہوم حدیث 


حضرت محمّد صلی الله و علیھ وسّلم نے فرمایا 

جو شخص نماز کی کسی صف کو جوڑے گا اسے خدا 

جوڑے گا اور جو کسی صف کو کاٹے گا خدا اسے 

(کاٹے گا  (ابو داود